زمرک خان اچکزئی کی وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ سے ملاقات
اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کی اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ سے ملاقات،معاونتی منصوبوں کے لئے برج فنانسگ کی مد میں وفاق کے ذمہ 6 ارب روپے کی اجرا ء اورصوبے میں وفاقی منصوبوں کی نظر ثانی سے تخمینہ لاگت میں ہونے والے اضافے کے فنڈز کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ نے برج فنانسنگ کے فنڈز کے فوری اجراء کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی منصوبوں کے اضافی فنڈز کے اجراء کا معاملہ منظوری کے لئے متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے گا ایکنک نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو کے لئے 88 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 5000 طلباء کو سکالر نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ اور لیپ ٹاپ کے منصوبوں کو بھی منظور کیا گیا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا شکرایہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہمیں امید ہے کہ این ایف سی کے تحت بلوچستان کے آئینی شیئر اور وفاقی منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔