افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے49 کلو800گرام ہیروئن برآمد

خیبر : نارکوٹکس ایرڈیکشن و لنڈی کوتل پولیس نے منشیات کے خلاف طورخم مچنی چیک پوسٹ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے49 کلو800گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ایک بین الاقوامی اسمگلر کو بھی گرفتارکرلیا، جسے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے خفیہ اطلاع پر طورخم مچنی چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی مشکوک ٹرک کو تلاشی کے غرض سے روکا گیا تلاشی کے دوران ٹرک کے مختلف خفیہ خانوں سے 49 کلو 800 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔کارروائی کے دوران ملزم نور اللہ ولد عبد الستار سکنہ افغانستان کو گرفتار کرکے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے