گوادر کے سیاسی رہنماحسین واڈیلہ سمیت تمام گرفتار سیاسی کارکنوں کورہا کیئے جائیں،جے یو آئی بلوچستان

تربت(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کے سیاسی رہنماحسین واڈیلہ سمیت تمام گرفتار سیاسی کارکنوں کورہا کیئے جائیں، حسین واڈیلہ کی کوئٹہ منتقلی پر سخت تشویش ہے، احتجاجی عمل کو انتہا پر لے جانے کے ذمہ دار فریقین ہیں، گوادر کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں اور ٹرالر مافیا کے ذریعے گوادر کے ماہی گیروں کا معاشی کا قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر خالد ولید سیفی نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا ہیکہ سیاسی کارکنوں کو طویل حراست میں رکھنا آمریت کا شیوہ ہے، جمہوری حکومت اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے، پورا بلوچستان احتجاجستان بن چکا ہے جب لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے تو وہ احتجاج کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے ہیں، تشدد اور طاقت کے بے جا استعمال سے احتجاج انتہائی اقدام کی طرف سفر کرتے ہیں، گوادر کے نام کو اشتہار بناکر دنیا بھر میں بیچا گیا ہے لیکن لوگ بوند پانی اور لقمہ روٹی کو ترستے ہیں، گوادر میں اربوں روپے کے پلاٹس ملک بھر کے اشرافیہ کو تحفے میں دئیے گئے ہیں کسی نے بھی اس کی انکوائری کی زحمت نہیں کی ہے، جب کوئی اپنی بنیادی ضروریات پر بات کرے تو اسے پابند سلاسل کرنے کی پرانی روایات پر عمل کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے