کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی جا نب سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی ریلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی جا نب سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کی جانب سے تنخوا ہو ں کی عدام فراہمی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ملاز مین نے دفتر کے احاطے میں ریلی نکالی جس میں ملاز مین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس دوران مظاہرین نے ا حتجا جا کیوایم سی کا مرکزی دروازہ بند کر دیا اور ہر قسم کی آ مد و رفت بند کر دی اور کسی کو بھی دفتر میں داخل ہونے نہیں د یا جا رہا ایڈمنسٹر یٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے رابطہ کرنے پر انکا کہنا تھاکہ ملا زمین کے مطالبات پر کرسمس کے موقع پر کرسچن ملاز مین کو تنخواہیں بھی جاری کیں تنخواہوں کی سمری بنا کر محکمہ خز ا نہ کو بجھوائی ہے امید ہے کہ جلد ہی وہ پیسے مل جائیں گئے عمل درآمد میں کچھ وقت لگتا ہے ہم پر امید ہیں کہ جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔