کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روکا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روکا جائے، لوڈ شیڈنگ سے گھر یلو اور نظام زندگی درہم برہم ہے، علاقائی سطح پرخراب ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر سے عوام کو چندہ کرنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی حاجی محمد شاہ لالا سالار حافظ سید سعداللہ آغا سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو اور دیگر نے اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وولٹیج میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کے بار بار ٹرپ ہورہی ہے جس کی وجہ سے قیمتی اشیا خراب ہوگئیں۔ علاقہ مکینو ں کے مطابق بجلی سے متعلق بارہا کیسکو حکام کو شکایات درج کرائی ہیں تاہم اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ مجبوراً ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔ صوبائی حکومت کیسکو حکام کو غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور وولیٹج پورا کرنے کا پابند بنائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے بصورت دیگر تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔