کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔کسٹمز انفورسمنٹ کراچی خفیہ اطلاعات پر پہلی کارروائی شہر کے کاروباری مرکز بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام پر کی۔جہاں سے 25 ٹن چھالیہ اور بڑی مقدار میں کارروائی میں اسمگل شدہ 25 ٹن چھالیہ اوربڑی مقدارمیں غیرملکی سگریٹ برآمد کئے گئے۔
دوسری کارروائی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نادرن بائی پاس کے قریب کی اور ایک ڈمپر پر لوڈ پتھروں کے نیچے موجود مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی، ضبط کی گئی چھالیہ کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہےمحکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے تیسری کارروائی میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 4 نام کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرلیں۔