پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کی ڈیرہ اللہ یار آمد پر شاندار استقبال

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کی ڈیرہ اللہ یار آمد پر شاندار استقبال سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں جمالی ہاوس لائے گئے آئندہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے کامیاب ہو کر نصیرآباد ڈویژن میں نہری پانی کی فراہمی اور سبز انقلاب کے لئے پٹ فیڈر کیرتھر اور کچھی کینالز کی مکمل بحالی کو یقینی بنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی جب سندھ بلوچستان کی سرحد بائی پاس سم شاخ پر پہنچے تو جیالوں اور حامیوں نے سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ انکا شایان شان استقبال کیا استقبالیہ میں جیالے جئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے پارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے۔میر فائق علی جمالی کا قافلہ ڈیرہ اللہ یار شہر میں داخل ہوا تو شہریوں نے جئے بھٹو کے نعروں سے انکا استقبال کیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جمالی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور استقبالیہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر فائق علی جمالی نے کہا کہ آئندہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے بلوچستان میں آئندہ انتخابات میں ہر طرف صرف بھٹو ازم کے تیر چلیں گے۔انکا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہو کر نصیرآباد میں زرعی انقلاب کے لئے کچھی پٹ فیڈر اور کیرتھر کینالز کی مکمل بحالی کو یقینی بنائیں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور حقوق دیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان احسان فراموش ہیں انہیں اسٹبلشمنٹ نے بیساکھیاں دیکر اقتدار تک پہنچایا جب پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تو انہوں نے اسٹبلشمنٹ اور سابق آرمی چیف کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے