وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہاکرز ویلفیئر فنڈ پالیسی 2020 میں ایک بار کے لئے رعایت دینے کی منظوری دے دی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہاکرز کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے قائم ہاکرز ویلفیئر فنڈ پالیسی 2020 میں ایک بار کے لئے رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ اطلاعات کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی مذکورہ پالیسی میں ایک بار کی رعایت کے حصول کے لئے ہاکرز ویلفیئر فنڈ کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ کی چیئرمین شپ میں منعقد ہوا تھا جس کے تناظر میں کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰکی جانب سے پالیسی میں ایک مرتبہ کی رعایت کی منظوری دی گئی جس سے 13 ہاکرز کو ڈیتھ، میرج اور بیماری کی مد میں گرانٹ کا اجراء ہو سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے