وزیراعلیٰ بلوچستان نے محمد نور مسکانزئی کے سوگوار خاندان کو سرکاری پالیسی کے تحت تمام معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 14 اکتوبر 2022 کو ضلع خاران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہید سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو شہید کا درجہ دیتے ہوئے سوگوار خاندان کو سرکاری پالیسی کے تحت تمام معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی۔