وزیرآباد، کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق

گوجرانوالہ(ڈیلی گرین گوادر) گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ وزیرآباد کے علاقہ محمد نگر میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات میاں بیوی کمرے میں گیس ہیٹر چلا کر سو گئے۔

رات گئے گیس لیکج کے باعث دونوں کی موت ہوگئی ۔۔ آج صبح اہلخانہ نے دروازہ کھولا تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے