وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شد ت برقرار،گیس پریشرکمی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شد ت برقرار ہر گزرتے دن کے ساتھ سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو نے لگا۔ بد ھ کو وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور شدید سردی کی لہر برقرار رہی شدید سردی کے باعث سڑکوں، گلیوں اور نا لیوں،گھاس اور گاڑیوں پر پڑی اوس بھی برف بن گئی ہے،وادی زیارت، مستو نگ، قلات سمیت شمالی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی ہے کوئٹہ، زیارت، قلا ت و دیگر علاقوں میں گیس پریشر کے مسئلہ کی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کوہلو میں بھی شدید سر د ی، کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ،وادی زیارت میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ قلات منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سر د ی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔