ضلعی آفیسران اور فلاحی اداروں نے بہتر ین کار کر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو دور کیا ، نوابزادہ طارق مگسی
گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی کی حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب میں بہتر کارکردگی دکھانے پر اور پورا دوماہ عوام کے درمیان رہے اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں بھر پور مظاہرہ کیا اور پانی کے اندر جاکر سیلاب متاثرین کی۔خدمت کرتے رہے اس موقع سہارا ویلفیئر آرگنائز یشن اور این پی ایف آئی ایچ کی جانب سے ایسے خیر خواہ اور مخیر افراد کی حوصلہ افزائی کے ان ان کی بہتر کارکردگی پر انھیں تنظیم کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے سہارہ ویلفیئر آرگنائزیشن اور قومی امن فورم برائے بین المذاہب کی اس کاوشوں کا سہراتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایسا بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے جو کہ قابل ستائش عمل ہے اس سے ایسے افیسران اور سماجی افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ مزید وہ اگے اور بہتر کام کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ضلع جھل مگسی میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے راستے بند ہوگئے لیکن اس کے باوجود ضلعی آفیسران اور فلاحی اداروں نے بہتر کام دکھایا سیلاب متاثرین کی مشکلات کو دور کیا آہستہ آہستہ راستے بحال کرائے گئے اور دیگر ان کے مسائل حل کیے جو کہ ایک اچھا اقدام کیا وہ قابل عمل ہے ان کی اس کاوشوں کو سہراہا سہارا تنظیم کا حق ہے جو ان کی اس کی کارکردگی کی وجہ سے ان کو جو ایوارڈ سے نوازا گیا وہ ایک اچھا اقدام کیا گیا ہے۔