صومالیہ،2 کار بم دھماکے، 9 افراد ہلاک

موغا ديشو(ڈیلی گرین گوادر) صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی نے سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے