صنعتی شہر حب میں نظام زندگی تباہ،گٹراور نالے کاپانی سڑکوں پر بہنے لگا
حب (ڈیلی گرین گوادر)صنعتی شہر حب میں نظام زندگی تباہ،گٹراور نالے کاپانی سڑکوں پر بہنے لگا جبکہ میونسپل کارپوریشن حب کا عملہ منظر عام سے غائب ہے۔نکاسی آب کا نظام موجود ہی نہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں عوام سخت پریشان۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے چیف آفیسر سلیم شاہ اپنے دفتر میں کم بلوچستان سیکرٹریٹ میں زیادہ نظر آتے ہیں جس سے واضع ہوتا ہے کہ موصوف ایک منسٹر کی پاور رکھتاہیبلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں سالوں سے نیب زدہ چیف آفیسر حب پر مسلط کیا گیا ہے کروڑوں روپیوں کی کرپشن کے الزامات کے باوجود اتنے بڑے عہدے پر کیسے فائز ہو سکتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہیکہ موصوف ایکٹنگ کی بنیاد پر تعینات ہے موصوف اتناطاقتور ہے کہ انہیں کوئی فرائض کے کوتاہی کے متعلق سوال تک نہیں کرتے،، دو بار ٹرانسفر ہونے کے باوجود اپنا ٹرانسفر کینسل کرا کر کہی سالوں سے حب کی عوام پر مسلط ہونا دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔موصوف میونسپل کارپوریشن کے تخت نشین ہوکرعوام کا جینا حرام کر رکھا ہے عملی کارکردگی بہتے ہوئے گٹر واضع ثبوت ہیں۔حب ضلع بنا اور بلدیات وزیرِ کا حلقہ ہونے کے باوجود توجہ سے محروم ہے کروڑوں روپیوں کے فنڈز کہاں لگائے گئے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے حب کی عوام پر رحم کر کے اپنے جھوٹے دعوے اپنے پاس رکھے اور عملی کام کر کے دیکھائے۔