شہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنجیدہ ہے ، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنجیدہ ہے،بلوچستان میں شرح تعلیم بڑھانے کیلئے ان کے اقدامات قابل تحسین ہے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی،تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے بڑھے گا وزیراعظم نے بلوچستان میں مزید12سکولز قائم کرنے کااعلان کیاہے ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے کیلئے ہمیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم کے دورہ صحبت پور کے موقع پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ بدھ کے روزوزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے صحبت پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور بحالی امداد کی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دانش سکول کا افتتاح کیاگیا وزیراعظم نے بلوچستان میں مزید12سکولز قائم کرنے کااعلان کیاہے انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے کیلئے ہمیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی ضرورت ہے پہلی بار بلوچستان میں وزیراعظم کی جانب سے ایسا اقدام اٹھایاگیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ میاں محمدشہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کتنے سنجیدہ ہے انہوں نے کہاکہ شاید ہی کسی اور جماعت کا کوئی وزیراعظم ہوں جنہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بلوچستان کے اتنے زیادہ دورے کئے ہوں،انہوں نے کہاکہ میاں محمدشہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پر یقین رکھتے ہیں،بلوچستان میں شرح تعلیم بڑھانے کیلئے ان کے اقدامات قابل تحسین ہے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی،تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے بڑھے گا اور یہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کی عوام مسلم لیگ(ن)کوفعال منظم بنائیں اور کامیاب کرائیں،پنجاب طرز پر موٹرویز،تعلیمی نظام بلوچستان میں ہوں گے تو یہاں کے باشندے بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاکستان کانام روشن کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے