حق دو تحریک کارکنان کی گرفتاری، بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گوادرحق دو تحریک کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گوادر میں حق دو تحریک کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں تربت بار کے صدر مہر اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کی گیا ہے کہ گوادر میں غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہے درخواست نے موقف اختیار کیا کہ گوادر میں چھاپے مار کر چادر اور چاردیواری کی پامالی کی جارہی ہے اور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کی جارہی ہے انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت اور انتظامیہ کو غیر قانونی اقدامات سے روکیں درخواست میں چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنا یا گیا۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے