بلوچستان کے ضلع کوہلوکی سب تحصیل تمبو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم کے بیج کی تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم کے بیج کی تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، لیویز اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ کے باوجود زمیندار ٹریکٹر سے بیج اٹھا کر لے گئے۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ 800 زمینداروں کے لئے صرف 400بوریاں مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے،ذرائع کے مطابق کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ زمینداروں میں گندم کے بیج تقسیم کئے جارہے تھے اس دوران زمیندار سرکاری ٹریکٹروں سے گندم کے بیج خود اٹھانے لگے بھگدڑ مچ گئی، بیج کی تقسیم کیلئے تعینات لیویز نے ہوائی فائرنگ کی لیکن زمیندار ٹریکٹر سے بیج اٹھا کر لے گئے جبکہ تحصیلدار کوہلو منہ تکتے رہ گئے، زمینداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے دفتر کا چکر لگارہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،800 زمینداروں کے لئے صرف 4 سو بوریاں مذاق کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے