ہمارے نوجوانوں میں کتاب بینی اور لائبریریوں میں بیٹھنے کی صلاحیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،نصراللہ زیرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےصوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے،صوبائی آفس سیکرٹری ندا سنگر نے کوئٹہ میں نیو فقیر محمد روڈ پر خوشحال خان خٹک کے نام سے قائم لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں قوموں کی ترقی و کامرانی میں لائبریری اور کتاب بینی نے بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔آج کے اس لائبریری کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو ایک پرامن اور پرسکون ماحول پڑھنے کے لئے ملے گا اس سے پہلے جب وہ نیو فقیر محمد روڈ خوشحال خان خٹک لائبریری ہال پہنچے تو ان کا لائبریری کے ڈائریکٹر نعمت اللہ خان و دیگر طلبا نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔تقریب سے لائبریری کے ڈائریکٹر نعمت اللہ خان اورنثار افغان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ لائبریریاں ہمارے نوجوانوں کی ذہنی نشوونما آگہی اور شعور کو بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور یہ امر خوش آئند ہےکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں لائبریریاں قائم کرنے کارحجان دن بدن بڑھ رہا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہےکہ ہمارے نوجوانوں میں کتاب بینی اور لائبریریوں میں بیٹھنے کی صلاحیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ لائبریریوں کے ڈسپلن کو اپنے اوپر لاگو کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لائبریریوں کی طرف راغب ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے