گوادر میں مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف تربت بار کے صدر نے آئینی درخواست جمع کروا دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع گوادر میں مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف تربت بار کے صدر نے آئینی درخواست جمع کروا دی درخواست میں چیف سیکرٹری،محکمہ داخلہ اور ضلعی انتظا میہ کو فریق بنایاگیا۔گوادرمیں گرفتاریوں اورپولیس چھاپوں کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست تربت بار کے صدر مہر اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار نے موقع اختیار کیاکہ گو ادر میں غیرقانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں گھروں پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کی پامالی جا ری ہے جبکہ 3 ایم پی او کے تحت بھی گرفتاریاں کی جارہی ہیں عدالت حکومت وانتظا میہ کوغیرقانونی اقدامات سے روکے،درخوا ست کی پیروی راحب بلیدی ایڈووکیٹ کرینگے جنھوں نے بتایاکہ درخواست کی سماعت کیلئے تاحال تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔