گندم کی کمی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،صوبائی وزیرخوراک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے وفاق سے سرکاری قیمت پر 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔صوبائی وزیرخوراک زمرک خان نے کہا کہ حکومت صوبے میں گندم کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے، گندم کی کمی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں میں آٹا دستیاب ہو سکے۔بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپےتک پہنچ گئی صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب اور دیگر نامساعد وجوہات کی بنا پر 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا اور محکمہ خوراک صرف 3 لاکھ ٹن گندم ہی خریدسکا جب کہ پاسکو سے بھی 2 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔زمرک خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وزیر خوراک سے ملاقات کرکے گندم کی خریداری کی بات کی تھی، انہوں نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ ہم نے حکومت سندھ سے بھی گندم کی خریداری کی کوشش کی تاہم سیلاب کے باعث پورے ملک میں گندم کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک گندم کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ہے۔