پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ متنازع ٹوئٹس پر گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج اسلام آباد سی آئی اے سینٹر نائن آفس سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے اور رسید لے کر وکلاء اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے سواتی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔اعظم سواتی کے وکلاء عثمان سواتی اور سہیل خان سواتی روبکار لے کر سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس پہنچے جہاں سے اعظم سواتی کو رہا کرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے