مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے 8 ماہ کے دوران مہنگائی کے حوالے سے وائٹ پیپر تیار کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مہنگائی میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے آٹھ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر تیار کرلیا جسے جلد جاری کردیا جائے گا۔

مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، ڈالر کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے برآمدات کم ہوگئیں، حکومت کی پالیسیوں کے سبب انڈسٹریل سیکٹر کو سخت دھچکا پہنچا، آٹھ ماہ کے دوران لاکھوں ہنرمند افراد بے روزگار ہوگئے، حکومت کے غیردانش مندانہ اقدامات سے زراعت کو بھی نقصان پہنچا۔ تحریک انصاف جو وائٹ پیپر جاری کررہی ہے اس میں وفاقی کی ملکی معیشت کے لیے وضع کردہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو تاحال 127 ارب ڈالر بیرون ممالک کے واپس کرنے ہیں جس میں سب سے زیادہ رقم آئی ایم ایف کی ہے، پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا 37 فیصد بیرون قرضے میں چلا جائے گا، ہماری امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ بند ہورہی ہیں ان تمام معاملات میں ڈالر کی عدم دستیابی نے مسائل میں اضافہ کیا، یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا تو ملک دیوالیہ کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے