ضلع کیچ سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ کے علاقے کیچ کور ندی جوسکی بند کے قریب سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں کیچ کور ندی جوسکی بند کے نزدیک نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا،دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے