صوبائی حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، میر ضیاء لانگو
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قومی سلامتی کے حالیہ میٹنگ میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے صوبہ بلوچستان گزشتہ بیس سالوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہونے والا صوبہ ہے لیکن ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے، افواج اور عوام نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا یا ہیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا اور برقرار رکھنا چاہتا ہے، لیکن یہ قومی سلامتی کی قیمت پر نہیں کیا جائے گا۔ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں۔اس لیے ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کی ضرورت ہے۔ تاہم ہم اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم اپنی قومی سلامتی کی قیمت پر کسی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں چاہتے کیونکہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔