سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا خضدار پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کومبارکباد

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیاں میں خضدار پریس کلب (رجسٹرڈ) کے نو منتخب صدر مولانا محمد صدیق مینگل،چیئرمین منیر احمد زہری جنرل سیکریٹری اقبال مینگل و دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ خضدار کے صحافی ہمیشہ کی طرح صحافتی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خضدار پریس کلب کی کابینہ کو منتخب کیا جھالاوان کے صحافیوں نے علاقہ کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کیاہے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہاں کے قلم کاروں نے ناموافق حالات کے باوجوداپنے صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا بلکہ کئی صحافی شہادت کے عظیم منصب پر بھی فائز ہو گئے انہوں نے کہا کہ نو منتخب کابینہ کو خضدار کے صحافیوں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے اورصحافتی خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں کی بہتر انداز میں ترجمانی کا حق ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے