دکی صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی کا زیر تعمیر گرلز انٹر کالج بلڈنگ کا دورہ
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی کا زیر تعمیر گرلز انٹر کالج میں جاری کام کا معائنہ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹھیکیدار حاجی نور محمد ترین بھی تھے ٹھیکیدار حاجی نور محمد ترین نے صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی کو زیر تعمیر گرلز انٹر کالج میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،صوبائی وزیر سردار مسعود خان نے تیزی سے جاری اور معیاری کام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر گرلز انٹر کالج کی بلڈنگ میں استعمال ہونے والے معیاری میٹریل اور تیزی سے جاری کام پر ٹھکیدار حاجی نور محمد ترین کی تعریف کی کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تیز اور معیاری کام کرنے والے ٹھیکیدار داد کے مستحق ہیں گرلز انٹر کالج کی بلڈنگ پر جاری کام کوتسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کوپہنچایا جائے کاموں کی سست رفتاری اور معیار پر کس قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا غیرمعیاری کام پر ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ کیخلاف کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کی ترقی وخوشحالی فلاح وبہبود کیلئے ہوتے ہیں جس پر حکومت اربوں روپے خرچ کرتی ہے انہوں نے کہاکہ کسی کوترقیاتی منصوبوں میں کرپشن وکمیشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی وخوشحالی کانیادور شروع ہوگا اور عوامی مسائل حل ہونگے۔