حاجی نورمحمد دمڑکی چیف سیکرٹری سے ملاقات، تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد خان دمڑاور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں سمیت علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ منگل کو سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد خان دمڑاور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی۔ ملا قات میں زیارت ہرنائی کے منظورِ شدہ ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف علاقائی مسائل،ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی روڈ کے تعمیر دوبارہ شروع کرنے اور تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے بروقت معیاری تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کے بعد پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں میں قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بھی حلقے کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بنارہے ہیں وہ حلقے کو ہمیشہ پسماندہ رکھنا چاہتے ہے لیکن یہ انکی خام خیالی ہے عوام نے ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں منتخب کیا ہے جس کیلئے میں نے دن رات کوشش کرکے حلقے میں اربوں روپوں کے منصوبوں منظور کئے ہے جن کی تکمیل سے حلقے کے دونوں اضلاع کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے