چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، صوبے کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق وزراء اعلیٰ نے بلوچستان کو درپیش مالی بحران و صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے