پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہوکر 20 جنوری تک جاری رہے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کے زیر صدارت ڈسٹرک پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر نسیم لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ایس ایچ او قلات پولیس خدائے رحیم عالیزئی سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس کوڈ بلیو ایچ او کا نمائندہ ڈاکٹر نصیر کرد نے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 16 جنوری 2023 سے شروع ہوکر 20 جنوری 2023 پانچ روز تک جاری رہے گی پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل 19 یونین کونسلز میں 39196 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کے کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گے جو پورے ضلع میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس موضی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرت پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباء کی زمہ داری ہے کہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمہ داری ہے کہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے