وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے ہیں۔اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا اور معاشی صورتحال، چیلنجزپرحکومت کی حکمت عملی اور اقدامات پر مشاورت ہوگی جب کہ امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردی کی حالیہ لہرکے سدباب کے لیے مشاورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے