نصیرآباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام آفسیران دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں،عائشہ زہری
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام آفسیران دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں سابقہ پولیو کمیشن سے بڑھ کر اس مرتبہ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کوتاہیوں پر جلد از جلد قابو پانا ہوگا آفیسران مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کریں اور رابطہ کاری کے ذریعے انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے آفسیران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ڈاکٹر منظور ابڑو عابد علی رند ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مختیار بھیو شیر محمد سنجرانی مدثر حسین خانزادی بلوچ شکر خان پندرانی سمیت دیگر آفسیران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شروع ہونے والی مہم کے دوران 36 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 55 ہزار آٹھ سو چھیاسی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلیے 479 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 36 فکسڈ سینٹر 31 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی بنائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ فیمیل ٹیموں میں اضافہ کیا جائے مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار کی جائے ورکرز کو بہتر سے بہتر تربیت دی جائے تاکہ بہتر انداز سے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں۔