لائبریری ایک خاموش علمی انقلاب ہے جسے علم و فنون اورکمالات کا مرکز و محور تصور کیا جاسکتا ہے،محمد الیاس کبزئی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ لائبریری ایک خاموش علمی انقلاب ہے جسے علم و فنون اورکمالات کا مرکز و محور تصور کیا جاسکتا ہے یونیورسٹی کالج اوراسکولز کے بعد جو اہمیت لائبریری کو حاصل ہے وہ کسی اور شعبے کو نہیں۔کتابوں کے ذخائر سے لبریز خضدار کی لائبریری دلکش بھی ہے اور پُراثر بھی۔خضدار کی لائبریری کومذید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج علامہ دین پوری لائبریری خضدار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے سردی کی مناسبت سے قدرتی گیس کا افتتاح کیا۔ اور لائبریری کو سولر سسٹم سے آراستہ کرنے اور گیس ہیٹرز کی مذید سہولت دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی انچارج لائبریری منظوراحمد لانگو فضل الرحمن شاہوانی ندیم محمد و دیگر موجو دتھے۔ لائبریری انچارج منظوراحمد لانگو نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو لائبریری میں سہولیات اور مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی خضدار میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزی نے کا کہنا تھاکہ لائبریری طلباء کے استعداد کار بڑھانے اور انہیں اعلیٰ تعلیم و ملازمتوں کے حصول و مقابلے میں کافی مدد فراہم کرسکتی ہے۔ لائبریری ایک خاموش انقلا ب ہے جو نوجوان نسل کوصلاحیتوں سے ہمکنار اور ان کی علمی حیثیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ خضدار میں جو لائبریری بنی ہے اس سے بڑی تعداد میں طلباء فائدے حاصل کررہے ہیں فارغ وقت اور چھٹیوں میں لائبری طلباء کے لئے علمی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے بے حد کار گرثابت ہوسکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ لائبریری میں طلباء کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرے اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی جلد از جلد ایسے مسائل کا خاتمہ کیا جائے کہ جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے خضدار میں قائم لائبریری کے دورے کے موقع پر اس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا مطالع میں مصروف طلباء و طالبات سے گفتگو کی اور ان کے ڈیمانڈز معلومات کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے