دالبندین ، پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم تین افراد جاں بحق 3 شدید زخمی

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے تین افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے۔پرنس فہد ہسپتال ذرائع کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ تالو لانڈھی کے مقام پر دو تیز رفتار سامان سے لدے ایرانی زمبیاد گاڑیوں میں تصادم سے شاہ نذر،عبد الخالق، گل محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے دیگر تین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق وڈ خضدار، ایک تعلق افغانستان دیگر کا چاغی سے ہیں مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے