کوئٹہ، سال 2022 کا اخری سورج غروب ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سال2022کا اخری سورج غروب ہوگیا یہ سال بلوچستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں ساڑے تین افراد لقمہ اجل بنے اور صوبے میں نو سو ارب تک نقصان اٹھانا پڑا۔کوئٹہ میں سال 2022کا آخری سورج شام پانچ بجکر 22منٹ پرپہاڑوں کے اوٹ جاکر غروب ہوا 2022 کا سال صوبے کے عوام کیلئے زیادہ خوشگوار نہیں رہا، رواں سال جون میں مون سون بارشوں کے دوران صوبے کی تاریخ کی بڑی تباہی سامنے آئی،جس میں ساڑے تین افراد مکانات گرنے اور سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے جبکہ صوبے کو نو سو ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑا،اسی طرح رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں تقریبا ڈیڈھ سو افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑ ھ گئے۔