پیپلز پارٹی بلوچستان میں مضبوط سیاسی قوت اختیار کرچکی ہے ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے حکومتی جماعتوں سے مستعفی ہو کر ارکان اسمبلی، سیاسی و قبائلی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں مضبوط سیاسی قوت اختیار کرچکی ہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی صوبے میں حکومت بنائے گی، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا راستہ کوئی دوسری جماعت نہیں روک سکتی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ روزی خان کاکڑ نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور سیاسی و قبائلی زعماء کی شمولیت سے پیپلز پارٹی بلوچستان میں جمہوری پارلیمانی قوت بن کر ابھر رہی ہے آج بلوچستان کے عوام پارٹی کے ماضی کے کاموں کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کر کے صوبے میں جوق درجوق شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے آنے والے دنوں میں صوبے میں مزید اہم شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے