پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے،آصف علی زرداری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا، بلوچستان کے لئے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلاول ہاؤس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سیا سی و قبائلی رہنماؤں نے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سابق صدر اصف علی زرداری سے بلو چستان عوامی پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمدبلیدی، سلیم کھوسہ،عارف محمد حسنی نے ملاقات کی جبکہ حاجی ملک شاہ گورگیج، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، سردارزادہ فیصل جمالی اور آغا شکیل درانی،عبید گورگیج اورعبد رؤف رند نے پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا اس موقع پر حاجی علی مدد جتک، نور احمد بنگلزئی و دیگر بھی موجودتھے۔