نوشکی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے،ایس پی نوشکی

نوشکی (ڈیلی گرین گوادر) ایس پی نوشکی پولیس غلام حسین باجوئی نے کہاہے کہ نوشکی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے سال 2022 میں نوشکی پولیس نے مختلف مقدمات میں روپوش 124 ملزمان،34 اشتہاری ملزمان،79 دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں نوشکی پولیس نے آئی جی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں 100 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلیا جبکہ متعدد ملزمان بھی گرفتار کر لئے،آئی جی بلوچستان کا منشیات کے حوالے سے انتہائی سخت ہدایات و احکامات ہیں جن پر نوشکی پولیس عمل پیرا ہے،سال 2022 میں ضلع نوشکی میں ٹوٹل 135 مقدمات درج ہوئے،جس میں 79 ملزمان،124 روپوش ملزمان،34 اشتہاری ملزمان گرفتار کرکے مقدمات عدالتوں کو بجھوا دئیے ہیں جبکہ مختلف کاروائیوں اور چیکنگ کے دوران14عدد پسٹل،مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والے 4 کلاشنکوف برآمد کرکے ملزمان کو چالان کرکے مقدمات عدالتوں کو بجھوا دیا ہے،اس کے علاوہ اغوا برائے تاوان کے گینگ کو توڑ کر گینگ کے ملزمان کو گرفتار اور تاجر کے بیٹے کو برآمد کیا،جو عام شہریوں کو بلیک میلنگ کے ذریعے اغوا کرکے انکے خاندانوں سے تاوان طلب کرتے تھے جبکہ نوشکی بازار میں ہندو تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ مار فائرنگ،موبائل چھیننے والے گروہ کے بھی ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کردیا ہے،عوام کے مسائل پولیس حل کرتی رہی ہے،انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان،جرائم پیشہ عناصر،سماجی ناسوروں کے خلاف نشاندہی میں پولیس کی مدد کریں، گینگز،مشکوک افراد کے حوالے سے صرف مجھے اطلاع دیں تو نام صیغہ راز میں رکھ کر ان عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،نئے سال کے رات کو ہوائی فائرنگ کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر پٹرولنگ،گشت میں مزید اضافہ کردیا یے تاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کے جان و مال محفوظ بنایا جاسکے،پولیس عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ گروہوں، عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اور نئے سال میں بھی پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گے،جبکہ نوشکی کے لئے صوبائی حکومت کے جانب مزید تھانہ کی منظوری کے بعد اسے بھی جلد فعال بنایا جائے گا۔تاکہ عوام کے مسائل اور جان و مال کی تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں، ڈارک لگانے والے گاڑیوں کے خلاف بھی نوشکی پولیس کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے