میں ایسی کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتا جسکا کوئی نتیجہ نہ ہو ، میر اسد اللہ بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بننے والی ہائی کمیشن میں مجھے بحیثیت ممبر لیا گیا ہے اس حوالے سے نہ تو مجھے اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی میں اس کمیشن سے مطمئن ہوں کیونکہ پاکستان میں آج تک بننے والے کسی کمیشن کا کوئی نتیجہ نہیں آیا ہے میں نہ تو اپنے عوام کو سبز باغ دیکھا سکتا ہوں نہ ہی اْن کے احساسات سے کھیل سکتا ہوں میں سمجھتا ہوں اس کمیشن کا کوئی نتیجہ نہیں آئے گا یہ صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے میں نے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ حق اور سچ کی بات کی ہے لہذا میں ایسی کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتا جسکا کوئی نتیجہ نہ ہو۔