سنجاوی ، محکمہ پبلک ہیلتھ والوں کی زیادتی گزشتہ 7 روزسے عوام پانی سے محروم گھروں میں پینے اور وضو کا پانی ناپید

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی اس شدید سردی میں غریب عوام پانی کے بوند بوند کوترسنے لگے گزشتہ 7دن سے سنجاوی عوام پر پانی بند ہے وضو پینے کا پانی ناپید عوام مہنگے داموں پانی کی ٹنکیاں خریدنے پر مجبور جبکہ ٹنکی نہ خریدنے والے اس شدید سردی میں برتن لیئے گھر گھر پھرتے ہیں پانی کی تلاش میں عوامی حلقوں مختلف کلیوں کے مکین نے گزشتہ 7روز سے پانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے کہ سیکرٹری بالخصوص صوبائی محتسب اعلی ایڈوکیٹ نذیر بلوچ اس کا نوٹس لیں اور متعلقہ محکمے کے ایکسیئن ایس ڈی او سیکرٹری سے جواب طلبی کرے پانی کی بندش سے لوگ سخت پریشان ہیں متعلقہ محکمہ کے افسران کو کوئی پرواہ نہیں حلقے سے نو منتخب سینئر صوبائی منسٹر پی اینڈ ڈی بھی اسکا نوٹس لیں فوری ہنگامی بنیادوں پر محکمے کہ افسران کو بولیں کے عوام پر بند کیا گیا پانی کھولیں اور عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے