مجھے پارٹیاں استعمال نہیں کرسکتی میں عوام کی خدمت کیلئے پارٹیوں کو استعمال کرتا ہوں،حاجی نورمحمد دمڑ

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے سنجاوی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی جوانی کے دن حلقے کے عوام کی خدمت میں گذار دی جیلیں کاٹی مشکلات تکلیفات اٹھائے مجھ سے حلقے کہ ہزاروں آ فراد کی امیدیں وابستہ ہے میں موقعہ ضائع نہیں کرتا اپنے لئے نہیں اس در بدر حلقے کہ عوام کیلئے جن کو گزشتہ پچاس سالوں سے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے دھوکا دیا مکمل نظر انداز کیا پسماندہ رکھا مکمل اندھیرے میں رکا اور حلقے کو مسائلستان بنایا اور خود ان کے ووٹوں سے اقتدار میں آ کر کرپشن کرتے رہے فنڈز جیبوں میں ڈالتے رہے ان سے ملتے نہیں تھے۔ میں نے شکر الحمداللہ حلقے کے عوام میں وہ شعور پیدا کیا کے اب وہ مخالفین سیاسی لوگ جو غریب لوگوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے سالوں ملتے نہیں تھے آ ج ان کے جوگیوں گھروں میں ان کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ میں دنیا کی باتیں اپنی ذات پر برداشت کرتا ہوں کے پلانے پارٹی میں گیا پلانے میں گیا پارٹیاں تبدیل کرتا میں سب کچھ حلقے کے عوام کی مفاد کیلئے کرتا ہوں آ پ کے نمائندے کو کوئی پارٹیاں استعمال نہیں کرسکتی آ پ کا یہ نمائندہ آ پ کے حق حقوق کیلئے پارٹیوں کو استعمال کرتا ہے جس پارٹی میں میرے حلقے کے عوام کا حق نہ ہو میں اسے چھوڑتا ہوں مجھے اپنے حلقے کہ عوام کا مفاد عزیز ہے میں اس جماعت میں جاتا ہوں جہاں میرے حلقے کے عوام کا فایدہ ہوتا ہے دنیا۔جو مرضی بولے مجھ سے میرے حلقے کہ عوام خوش ہیں الحمد اللہ جتنے کام میں نے چار سالوں میں کئے ہیں مخالفین پچاس سالہ دور اقتدار میں بڑی بڑی پارٹیوں میں رہے کر نہیں کر سکے لوٹ مار میں مصروف رہے تھے مخالفین۔ مجھے حلقہ در بدر مسائلستان ملا اج بلوچستان میں الحمداللہ میرے حلقے کی مثالیں مخالفین دیتے ہیں کے بہت کام ہوئے ہیں ہورہے ہیں بے اے پی ایسی پارٹی ہے جو میرے حلقے سمیت ہرجگہ کام کررہی ہے جب تک بے اے پی جماعت ہے میں اسی میں رہوں گا۔ شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور دیگر لوگوں کو بھی کہتا ہوں کے آ پ لوگ مزید ان جماعتوں میں وقت ضائع نہ کریں جن جماعتوں نے پچاس سالوں میں کچھ نہیں کیا آ پ کیلئے۔ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ہم بلاتفریق زئی خیلی قومیت سے بالاتر حلقے کے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں شمولیتی اجتماع میں منسٹر حاجی نور محمد دمڑ کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ملک حاجی اختر محمد سارنگرزئی۔حاجی محمد غوث آ قا۔ملک ایاز دمڑ۔حاجی نصرالدین ترین ودیگر بھی تھے شمولیتی اجتماع پہنچنے پر حاجی نور محمد دمڑ ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔خان دمڑ۔ملک لاجورخان۔ملک لعل خان آ قا۔ملک زین الدین۔نعیم خان وڑیچی کی قیادت میں 81افراد نے کہا کہ ہم سینئر منسٹر حاجی نور محمد مڑ کی اعلی کارکردگی سے متاثر ہوکر ان کے کاروان میں شامل ہوئے ہیں انشاء اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے