بلوچ قوم کے ساتھ بندوق کی زبان میں بات کرنا انتہائی خطرناک علامات ہے ، عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا،جس مندوبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، خطے اور صوبے کے حالات،امن وامان انتہاپسندی دہشت گردی کی حالیہ لہر اس کے مضمرات، افغان کڈوال کے ساتھ نامناسب طرز عمل، چمن بارڈر پر آئے روز کشیدگی، حالیہ بلدیاتی انتخابات نتائج کا جائزہ،پارلیمانی امور، تنظیمی امور، پر سیر حاصل بحث کی گئی ضلعی ذمہ داران نے ضلعی کارکردگی رپورٹس پیش کی اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بارپھر جنگی معیشت کو دوام دینے کیلئے ڈالری جنگ پشتون وطن پر مسلط کیا جارہا ہے پشتون خوا وطن کے طول وعرض میں ٹارگٹ کلنگ خودکش دھماکے اغوا گردی بھتہ خوری اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں بنوں کینٹ، لکی مروت پولیس، ضلع چمن ضلع پشین میں لیویز،پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نہتے بے گناہ عوام کی ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش امر ہے اب کی بار سوات سے لیکر چمن تک جو اولسی بیداری دیکھنے کو مل رہی ہے وہ نیک شگون ہے پشتون من حیث القوم اپنی خون کی قیمت پر ڈالری جنگ کو مسلط نہیں ہونے دیگا اجلاس میں برادر اسلامی ملک افغانستان میں سخت سردی کے موسم میں بھوک افلاس صحت تعلیم کی گرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے وہاں زندگی ناپید اور ڈر خوف غالب ہے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی افغانوں کی نسل کشی ان کی مستقبل کو تاریک بنانے کی سازش قراردیتے ہوئے اقوام عالم اور یہاں کے تمام جمہوری قوتوں سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا چمن بارڈر پر بغیر کسی جواز کے آئے روز تناؤ اور کشیدگی کے نتیجے میں بارڈر کے دونوں جانب آباد اولس کی جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ تجار پیشہ غریب پرور محنت کش طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہو کر رہ گیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان سے آنے جانیوالوں کیساتھ بین الاقومی قوانین کے مطابق چلن کو برقرار رکھا جائے اجلاس میں گوادر اور ریکوڈک سے متعلق بلوچوں کے خدشات اور احساس بیگانگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری گوادر میں اولسی احتجاج ماضی کی تلخ حقیقتوں کی جانب بڑی تیزی سے گامزن ہے بلوچ قوم کے ساتھ بندوق کی زبان میں بات کرنا انتہائی خطرناک علامات ہے تاریخ سے سبق سیکھنے کے بجائے مزید غلطیوں کے ارتکاب کی گنجائش نہیں اجلاس میں اس عہد کااظہار کیا گیا کہ پشتون وطن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آج بھی فکر باچاخان کارگر اورسود مند ثابت ہوگی بشرطیکہ کہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اجلاس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پارٹی کی تسلی بخش کارکردگی اور ووٹ بینک میں اضافہ نیک شگون ہے اور یہ سب کچھ فعال اور منظم تنظیم کی مرہون منت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جنرل انتخابات کے لئے مزید ربط کو تقویت دیا جائے اجلاس میں تمام ضلعی ذمہ داران کو مجوزہ مردم شماری میں بھر پور اولسی آگاہی کمپائن چلانے گھر گھر قریہ قریہ دورے کئے جائیں اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق طویل بحث اور مباحثہ ہوا مندوبین نے اپنی اپنی تجاویز اور آرا پیش کئے اجلاس میں ضلعی تنظیموں کی جانب سے پارٹی اراکین کے خلاف کئے گئے تادیبی کاروائیوں،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اضلاع کے بارے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کو تاحال برقرار اور اس میں مزید تحقیق کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چئیرمن نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی اراکین مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی ضلع پشین صدر عبدالباری کاکڑ ہوں گے جو تادیبی کاروائیوں کی زد میں آنیوالے ساتھیوں سے مزید پوچھ گچھ اورضلعی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ منعقد کر کے مجلس عاملہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرینگے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئیں جبکہ مجلس عاملہ کے رکن عبدالقیوم کاکڑ سمیت پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں کے عزیز واقارب جو شہید یا وفات پاچکے ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئیں اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔