باپ کو بچوں کے بچھڑنے کا دکھ ضرور ہے لیکن باپ باپ ہوتا ہے، سینیٹر سعید ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ باپ کو بچوں کے بچھڑنے کا دکھ ضرور ہے لیکن باپ باپ ہوتا ہے وہ بچوں کے اچھے مستقبل کے لئے دعا گو ہے۔یہ بات انہوں نے بی اے پی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ جب ان سے تین ارکان صوبائی اسمبلی سمیت متعدد رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ نے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے بچھڑنے کا دکھ ضرورہوتا ہے باپ باپ ہوتا ہے وہ بچوں کے لئے دعا گو ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں اور انکے اچھے مستقبل کی دعا گریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے