امان اللہ کاکڑ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک سال کیلئے امان اللہ کاکڑ کو وائس چئیرمین اور قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہوگئے نومنتخب وائس چئیرمین اور چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کے نومنتخب کابینہ سابقہ کابینہ کے پالیسیوں کے تسلسل کو آگاہ لیجاتے ہوئے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرینگے۔ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کے درپیش مسائل سبی تربت خضدار اور لورالائی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری کے خاتمے سپریم کورٹ میں سینارٹی کے اصولوں پر جحجز کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں خالی آسامیوں کو میرٹ پر تعنات کرنے بلوچستان کے ماتحت عدالتوں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے سمیت بلوچستان میں جوڈیشری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور آواز بلند کریگی بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کے فلاح و بہبود وکلاء کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی بلوچستان کے وکلاء کے تعلیم و تربیت کیلئے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی سمیت ملک بھر کے دیگر اکیڈمیوں میں وکلاء ٹریننگ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کسی بھی ریٹائرڈ جحجز کو دوبارہ تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے حالیہ انوائرمینٹل ٹریبونلز میں ریٹائرڈ جحج امتیاز احمد کی تیسری بار غیر قانونی ایکسٹینشن کی مذمت کی بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں جبری گمشدگی پر گہری تشویش ہے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے گوادر کے پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس طاقت کا استعمال سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں کرپشن کے خاتمے تعناتیوں تقرریوں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صوبے گورننس نظام کو بہتر بنائے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل آئین کی بالادستی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کریگی عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی اور صوبائی بارکونسلز کے ساتھ اپنے روابط بڑھائیں گے بیان میں ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کو غیر آئینی غیرقانونی توہین عدالت سزا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے