گوادر میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، شہر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہیں، ڈپٹی کمشنر گوادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ گوادر میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے شہر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہیں۔ یہاں جاری کردہ ایک اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ گوادر کے باشعور عوام کے تعاون سیکیورٹی فورسز کی کا و شوں او ر حکومتی اقدامات سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جمعہ کو شہر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروبار ی سرگرمیاں بحال رہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں دکانیں، بینک اور پٹرول پمپ کھل گئے ہیں سربندر میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام نے ترقی مخالف عناصر اور شرپسندوں کا بیانیہ مسترد کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے