ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے اگر وقت سے پہلے اسمبلیاں جاتی ہے تو 90 جبکہ وقت کے مطابق اسمبلی گئیں تو 60 روز میں الیکشن ہوں گے۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی، نگراں حکومت کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں۔

وزیرِقانون نے کہا کہ ملک میں لونگ ٹرم نگراں سیٹ اپ اور معاشی ایمرجنسی کی باتیں ہورہی ہیں۔ ملک کی معیشت کے لئے اقدامات آئین کے اندر رہ کر اٹھائے جاسکتے ہیں۔ منتخب حکومت موجود ہے تو اس سے چیلنجز سے نمبردآزما ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے