وزیراعظم سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے