نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری سمیت بلوچستان کی اہم شخصیات کے آصف علی زرداری سےملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کر لی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کیاشمولیت کرنے والوں میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری ،میر علی حسن زہری ،میر سلیم خان کھوسہ ،میر عارف جان محمد حسنی،آغا شکیل احمد درانی ،میر فائق خان جمالی ،میر رؤف رند،میر اصغر رند،میر عبیداللہ گورگیج،سردار زادہ میر فیصل خان جمالی اور حاجی ملک شاہ گورگیج شامل ہیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں علی مدد جتک اور سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے