معاشرے کی ترقی کیلئے تعلیمی اداروں کا ایک اہم کرداررہا ہے جنہوں نے تعلیم اور تعلیمی اداروں کو اولین ترجی دی ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا167واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلرڈاکٹر عین الدین آغا، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی امور زیر غور لائے گئے۔ جس میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، مستقبل کے تعلیمی منصوبے، کارکردگی رپورٹ، داخلوں اور امتحانات کے طریقہ کارسمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیاگیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اور مختلف شعبہ جات کے لئے ایم فل، پی ایچ ڈی اسکالرزکو ڈگری کے لئے منتخب کیاگیا۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا ایک اہم کرداررہا ہے اور وہی اقوام نے ترقی کے حصول کو ممکن بنایا ہے جنہوں نے تعلیم اور تعلیمی اداروں کو اولین ترجی دی ہے۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیناتعلیمی معیار اور ادارے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ جامعہ بلوچستان اس بابت تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائی گی۔ اجلاس میں جامعہ کے بنیادی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور بورڈ کے اراکین نے اپنیاپنے رائے دیئے۔