معاشرے میں مثبت رجحان کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اختر حسین لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت رجحان کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سرزمین بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،یہاں کی عوام کے حق اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،قانون موجود ہے اور ہر محکمے کو اپنی ذمہ دار کا احساس کرتے ہوئے قانون کے مطابق کام کرنا چاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید عبدالرحمن سلام صراف ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پربلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدرافضل حریفال، ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد کاکڑ،جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین، جنرل سیکرٹری نعیم رمضان صراف،عمیرسلام صراف،ممتاز قانون دان علی کاکڑ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے قبل ازیں مقررین نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا محض الزام تراشی حل نہیں ہے ہمیں اپنے کردار کو بھی دیکھنا ہے قانون موجود ہیں جس کے مطابق ہر محکمے کو اپنا کام کرنا ہے مقررین نے پر وقار تقریب کے انعقاد پر صرافہ ایسوسی ایشن خصوصا صرافہ رہنما حاجی عبدالسلام صراف کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا جنکی بدولت اس تقریب کا انعقاد مکمن ہوا رہنماؤں نے کہا کہ صرافہ برادری کی جانب سے یہ تقریب احسن اقدام ہے امید ہے وہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے