شہنشاہِ فٹبال پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے

شہنشاہِ فٹبال کہلائے جانے والے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، وہ آنتوں کےکینسر میں مبتلا تھے۔فٹبال کے’کنگ’ کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہوگئے وہیں پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے رونالڈو نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے